ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوگی آدتیہ ناتھ کا مینگلور دورہ اور بی جے پی اراکین کی طرف سے صحافی پر بوتل پھینک کر حملہ

یوگی آدتیہ ناتھ کا مینگلور دورہ اور بی جے پی اراکین کی طرف سے صحافی پر بوتل پھینک کر حملہ

Fri, 11 May 2018 01:09:28    S.O. News Service

منگلورو 10؍مئی (ایس او نیوز) بنٹوال کے بی سی روڈ میں بی جے پی امیدوار راجیش نائک کے لئے یو پی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جب روڈ شو کر رہے تھے تو اس وقت بی جے پی اراکین کی طرف سے ایک صحافی پر بوتل پھینک کر حملہ کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔

ایک میڈیا ہاؤس کے رپورٹر نے الزام لگایا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ جب روڈ شو کر رہے تھے تو اس وقت کانگریسی امیدوار رماناتھ رائے کی کار وہاں سے گزری۔ اس موقع پر اس نے رماناتھ رائے سے بات چیت کی۔ اس سے ناراض ہوکر بی جے پی کے اراکین نے اس پر حملہ کردیااور اسے رپورٹنگ کرنے سے روکنے لگے۔ بتایاجاتاہے کہ اس ہنگامے کو دیکھ کر بی جے پی کے کچھ بڑے لیڈروں نے مداخلت کی اور اپنے اراکین کو سمجھانے بجھانے کا کام کیا۔


Share: